Message – Chief Commercial Officer
چغتائی لیب گزشتہ اڑتیس 38 سالوں سے پاکستان کے ہیلتھ کیئر لینڈ سکیپ میں جذبے اور جدت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہماری سہولیات اور خدمات وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوئی ہیں اور کارکردگی،بھروسا، اورہمدردی پر ہماری توجہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ہم نے ہیلتھ کئیر کے بہت سے نئے ڈومینز میں قدم رکھا ہے اور صحت کی ہیلتھ کئیر کی نئی خدمات کے ساتھ اپنے موجودہ پورٹ فولیو کو بڑھایا ہے۔
چغتائی لیب کی کارپوریٹ ٹیم نے ملک کی بہت سی کارپوریٹ اداروں کے ساتھ بہترین تعلقات قائم رکھے ہیں۔ اب چونکہ ہم نے اپنی موجودہ کارپوریٹ سیلز ٹیموں کو وسعت دی ہے اور لاہور، کراچی، ملتان، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور فیصل آباد کے علاقوں میں کارپوریٹ ٹیمیں کو ترتیب دیا ہے۔ ہم مزید کارپوریٹ اداروں کے ساتھ اشتراک کرکےاپنے قومی نقش کو مزید وسعت دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
چغتائی لیب کی صحت کی سہولیات میں بہترین آلات دستیاب ہیں اور اُن کی نگرانی بہترین ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز کرتے ہیں۔ ہماری کارپوریٹ ٹیم کا مقصد اداروں کو صحت کے بہترین پیکجز پیش کرنا اور اپنی افرادی قوت کو صحت مند اور فعال رکھنے میں اُن کی مدد کرنا ہے۔ ہمارے اشتراک میں اس وقت کئی بڑے ادارے ہیں جن میں نیسلے، کوکا کولا، ایل ڈی اے، پی ٹی سی ایل، ایم سی بی، فیصل بینک اور سول ایوی ایشن شامل ہیں۔
چغتائی لیب میں ہم اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کے میڈیکل اور ہیلتھ کئیر کیلئے پوری لگن سے کام کرتے ہیں۔ ہم ہیلتھ کئیر کے محاذ پر مزید معاونت اور شراکت کے منتظر ہیں۔
ہمارا مقصد ہر اس ادارے پر اپنا نقش چھوڑتے ہیں جس سے ہم شراکت کرتے ہیں!
والسلام
جویریہ خان
Chief Commercial Officer
پروفائل
جویریہ خان نے تیرہ سال سے زیادہ عرصے سے سیلز اور مارکیٹنگ کے میدان میں کام کیا ہے۔ اپنے کام اور مکمل لگن سے انہوں نے مختلف صنعتوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ جن میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں میں تعلیم، انٹرپرینیورشپ، ڈیزائن، انفراسٹرکچر اور ہیلتھ کیئر شامل ہیں۔ اُن کی کامیابیوں اور کام سے مثالی وابستگی کے نتیجے میں انہیں مختلف بین الاقوامی اسکالرشپ پروگراموں جیسےآئی وی ایل پی( IVLP) آسٹریلوی حکومت کے اسکالرشپس اورلمز( LUMS )ایگزیکٹو ٹریننگ پروگرام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
رابطہ کی تفصیلات
Sales.Corporate@chughtaislab.com
javaria.khan@chughtaislab.com
Vision
Our vision is to become an authority in the healthcare sector of Pakistan.
Mission
Chughtai Lab’s mission is to deliver accurate results, on time.
Chughtai Healthcare’s mission is to deliver high quality,
consistent and convenient healthcare services.