fbpx

اعلیٰ معیار میں ایک قدم آگے

چغتائی لیب کے سفر کا آغاز چار دہائی قبل ہوا تھا اور آج ہم اپنے تشخیصی خدمات میں بہترین معیار کی جستجو کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر خوشی منا رہے ہیں ۔ چغتائی لیب نے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس(CAP) سے لیبارٹری کی جانچ میں اعلیٰ ترین معیار کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس (CAP) بورڈ سے تصدیق شدہ پیتھالوجسٹس کی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور لیبارٹری کے معیار کے مطابق ہونے اور ٹیسٹنگ پروگوام کی جانچ کا ایک سرکردہ فراہم کنندہ ہے جو دنیا بھر میں پیتھالوجی اور لیبارٹری میڈیسن کی پریکٹس میں عمدگی کو فروغ دینے اور اس کے بارے میں مشاورت کرتے ہوئے مریضوں، پیتھالوجسٹ اور عوام کی خدمت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس (CAP) کی منظوری کا عمل مریضوں کے لیے اعلیٰ نگہداشت کے معیارات اور لیب کے ریکارڈ کی سخت ترین جانچ اور پینتیس سو (3500) سے زائد انڈیکیٹرز کے طریقہ کار کے کوالٹی کنٹرول پروٹوکول کو یقینی بناتا ہے۔ کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس (CAP) کے انسپکٹرز لیبارٹری کے عملے کی اہلیت، سازوسامان، سہولیات، حفاظتی پروگرام ، ریکارڈ اور مجموعی انتظام کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔

اپنی بہترین قابلیت سے اس کامیابی کے ساتھ ہم قابل اعتماد، بروقت اور درست نتائج دینے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

ہم چغتائی لیب کو قابلِ اعتماد ہیلتھ کئیر پارٹنر کے طور پر منتخب کرنے کیلئے آپ کے شکر گزار ہیں۔

A step ahead in Excellence

Aap ke sehat ka number
urUrdu