مریضوں کی سہولت کے لئے, چغتائی لیب بلیو کارڈ رعایت پیش کرتی ہے۔
مندرجہ ذیل تفصیل مختلف شہروں میں رعایت کی ہے۔
Region & Category | شہر | Card Fee | Discount | Points |
Region 1 | لاہور | 500/1000 | 15% | 5% |
Region 2 | Karachi ISL, RWL, Sindh | 500 | 20% | 0 |
Region 3 | Out Station (Other than Region 1 & 2 | 500/1000 | 20% | 0 |
چغتائی فارمیسی | – | 8% & Every Friday 10% | 0 | |
CMC (Doctor) | – | 20% | 0 | |
Radiology Service | – | 15% | 0 |
فوائد:
- چغتائی لیب کے ٹیسٹ پر پندرہ فیصد ( 15% ) رعایت اور پانچ فیصد ( 5%) پوائنٹس حاصل کیے جا سکتےہیں۔ (لاہور)
- چغتائی لیب کے ٹیسٹ پر بیس فیصد ( 20%) رعایت حاصل کی جا سکتی ہے ۔ (لاہور کے علاوہ پورے پاکستان میں)
- چغتائی فارمیسی پر جمعہ کے علاوہ پورے ہفتے میں آٹھ فیصد( 8%) رعایت دستیاب ہے۔ (لاہور)
- چغتائی فارمیسی پر ہر جمعہ کے روز دس فیصد ( 10%) رعایت دستیاب ہے۔ (لاہور)
- پورے پاکستان میں ڈاکٹر سےمشاورت پربیس فیصد (20٪) ڈسکاؤنٹ ہے۔ یہ سہولت صرف منتخب ڈاکٹروں پر میسر ہے۔
- ریڈیالوجی پرپورے پاکستان میں پندرہ فیصد (15٪) ڈسکاؤنٹ ہے۔
مِیعاد:
- بلیو کارڈ کی میعاد جاری ہونے کی تاریخ سے ایک (1)سال کی مدت تک کارآمد ہوگی۔
- دو سو (200 روپے)رقم کی ادائیگی کے عوض کسی بھی وقت بلیو کارڈ کی تجدید کی جا سکتی ہے۔
- گمشدگی کی صورت میں نئے بلیو کارڈ کے چارجز کا اطلاق ہوگا۔ (اگر مریض نیا بلیو کارڈ نہیں بنانا چاہتا تو ہم صرف بلیو کارڈ نمبر کے پچھلے حوالہ پر ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں)
بلیو کارڈ رجسٹریشن :
- بلیو کارڈ کی حصول کیلئے مریض چغتائی لیب کی کسی بھی برانچ میں سے رابطہ کر سکتا ہے یا گھر پرہوم سیمپل کیلئے آنے والے نمائندہ سے بلیو کارد کیلئے کر سکتا ہے۔ مریض رجسٹریشن کے ساتھ ہی بلیو کارڈ پر دئیے گئے ڈسکاؤنٹ سے مستفید ہو سکتا ہے اور اپنے خون کا ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔
بلیو کارڈ کی تجدید کیسے کی جائے:
- مریض اپنے قریبی چغتائی لیب کلیکشن سینٹر یا گھر پر آنے والے ہوم سیمپل نمائندےکے ذریعے بلیو کارڈ کی تجدید کروا سکتا ہے۔
دوسرے شہروں میں بلیو کارڈ چارجز:
- کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور سندھ میں فیملی یا انفرادی بلیو کارڈ کقیمت پانچ سو (500) روپے ہے۔
- دیگر تمام علاقوں میں انفرادی کارڈ کی قیمت پانچ سو( 500) روپے اور فیملی کارڈ کی قیمت ایک ہزار( 1000) روپےہے ۔
- گھر پر سیمپل کیلئے سینئر سٹیزن بلیو کارڈ کی قیمت سو( 100) روپے ہے۔
- پورے پاکستان میں چغتائی سنٹرز پر سینئر سٹیزن بلیو کارڈکی قیمت پانچ سو (500) روپے ہے۔